امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے 11 اضلاع میں لاگو سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 ستمبر تک کی توسیع کردی ہے ۔ لاک ڈاؤن میں توسیع کئے جانے والے اضلاع میں لاہور، فیصل اباد ، راولپنڈی، ملتان، خانیوال ،میانوالی، سرگودھا ،خوشاب، بہاولپور ، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں ۔
ذرائع کے بطابق اضلاع میں پیر سے جمع تک تمام مارکٹیں رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بروز ہفتہ اور اتوار تمام مارکٹیں ، شاپنگ مالز اور کاروبار مکمل طور پر بند رہے گا
ان اضلاع میں شادی کی ان ڈور تقریبات پر مکمل طور پر پابندی ہوگی جبکہ آوٹ ڈور شادی کی تقریبات صرف 300 افراد کو آنے کی اجازت ہوگی
اس کے علاوہ تفریحی مقامات پر صرف ویکسینیٹد لوگوں کو ہی آنے کی اجازت دی جائے گی ۔