امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پنجاب میں نئی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جواد رفیق کی جگہ کامران افضل پانچویں چیف سیکرٹری جبکہ راؤ سردار ساتویں آئی جی پنجاب تعینات ہوئے ہیں ، انعام غنی کو آئی جی ریلوے تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ چیف سیکرٹری کے عہدے پر اکبر حسین درانی ، یوسف نسیم کھوکھر ، اعظم سلیمان اور جواد رفیق ملک تعینات رہ چکے ہیں جبکہ کلیم امام ، طاہر خان ، امجد سلیمی ، عارف نواز ، شعیب دستگیر اور انعام غنی آئی جی پنجاب تعینات رہ چکے ہیں ۔