امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پنجاب حکومت نےلاہور سمیت صوبے کے تمام شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکے پیش نظر ، تمام نجی اور سرکاری سکول 15 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سکول 15 تتمبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے قبل انہوں نے سکولز 11 ستمبر بند رکھنے کا اعلان کر رکھا تھا ۔
واضح رہے کہ صوبے بھر میں اب تک کورونا وائرس کے4 لاکھ 10 ہزار 463 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورانا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے