امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام ہائی رسک علاقوں میں ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا  ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں ریسکیو سروس کو بہتر بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ایمرجنسی سروس تمام اضلاع  میں روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار سڑک پر ہونے والے حادثوں سے نمٹ رہی ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے پنجاب ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہو گا ۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ریسکیو سروسز کا دائرہ کار 86 تحصیلوں تک بڑھادیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سروس کا دائرہ 27 ضلعوں تک پھیلا دیا ہے

قوانین کے مطابق کسی بھی گاڑی کو ایمبولینس کے طور پر استعمال کرنے کیلئے اسے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹر کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

ریسکیو کے اعداد و شمار کے مطابق 4 ہزار 7 سو 19 نجی اور سرکاری گاڑیاں ایمبولینس کے طور پر رجسٹرڈ کی گئی ہیں جبکہ ان میں سے کچھ ہی سڑکوں پر نظر آتی ہیں جبکہ اس خلاء کو نجی ادارے لوگوں کی امداد کی مد میں بھاری قیمت کے صورت میں پورا کر رہے ہیں