امامیہ جنتری افیشل نیوز ڈیسک :   محکمہ موسمات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔جبکہ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے سندھ اور بلوچتان میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردی ہے ۔ ؐھکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ ، میرپورخاص،سنگھار، شہید بینظیرآباد ،حیدر آباد ، بدین، ٹھٹہ ،کراچی ، جامشورو، لاڑکانہ ،سکھر، جیکب آباد، کوہلو،برخان ،سبی، لورالائی،موسیٰ خیل ،ذوب، زیارت،کوئٹہ ، پشین،مستونگ،نصیرآباد،،کالات ،خضدار، لسبیلا اور آواراں  میں یکم ستمبر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے    

جبکہ جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں ڈیرہ گازی خان ، راجن پور ، ملتان ، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان  کے چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق ،متوقع بارشوں سے ملک میں جاری گرمیاور نمی کے تناسب میں واضح کمی آئے گی  ۔   جبکہ تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ، نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہیں