امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پاکستان نے افغان شہریوں کی امداد کیلئے خوارک اور دوائیؤں پر مشتمل اپنے تین سی 130 جہاز افغانستان کی طرف روانہ کر دئیے ہیں جبکہ پاکستان نے افغان شہریوں کیلئے مزید امدادی سامان زمینی راستوں کے ذریعے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے
دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ، پاکستان افغانستا ن میں نئی قائم شدہ حکومت سے بہت پر امید ہے کہ وہ اپنے ملک افغانستان کی سلامتی ، امن اور استحکام کیلئے کام کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی نئی انتظامیہ افغانستان کے شہریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بھی کام کرے گی ۔