امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک: فرخ حبیب نے پٹرولیم مصنوعات کی دوسرے ماملک میں زیادہ قیمتوں کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کا تناسب 52 فیصد پر رہا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ایک سال میں عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے ٹیکس کا تناسب بتدریج 18.5 فیصد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق بھارت میں پٹرول کی قیمت اس وقت 245 روپے فی لیٹر تھیی، بنگلہ دیش میں 175.33 روپے ، سعودی عرب میں 104.20 روپے اور متحدہ عرب امارات میں 111.42 روپے ہے۔

انہوں نےمزید بتایا کہ چین میں پٹرول کی قیمت 194 روپے فی لیٹر ، سری لنکا میں 154 روپے فی لیٹر ، آذربائیجان میں 98.65 روپے اور ہانگ کانگ میں 425.25 روپے فی لیٹر ہے۔