امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  دی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیک ویسکولر ڈیزیز (ان آئی چی وی ڈی ) نے پاکستان مہں پہلا پیڈیاٹرکس کارڈیک الیکٹرو فیزیولوجی پروگرام متعارف کروادیا ہے جبکہ ایک آٹھ سالہ بچے پر اس کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا ہے ۔

بچے کے دل کی دھڑکن، 200 بیٹس فی منٹ کی رفتار سے چلتی تھی جو کہ اس علاج کے بعد وہ کھتیٹر کا استعمال کرتے ہوئے بالکل نارمل ہوجاتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسا طریقہ علاج کسی کم عمر بچے پر استعمال کیا گیا ہے جبکہ یہ علاج ڈاکٹر محسن نے انجام دیا جو کہ ماہر امراض قلب اف ُپیڈیاٹرکس ہیں اور انہوں نے حال ہی میں پیڈیاٹرکس کارڈیک الیکٹرو فیزیولوجی میں  اپنی تربیت کینیڈا کی یونیورسٹی سے حاصل کی ہے

این سی وی آئی ڈی کے ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر کے مطابق یہ ان کے ہسپتال کیلئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس کی بدولت این سی وی آئی ڈی دنیا کے امراض قلب کےبہترین ہسپتالوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے