امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : بابائے قوم محمد علی جناح کا 73 واں یوم وفات ملک بھر میں منایا جارہا ہے ۔ قائد اعظم کا انتقال، پاکستان کی آزادی کے ایک سال بعد  11 ستمبر 1948 کو ہوا تھا ۔

قائداعظم کے یوم وفات کے موقع پر ان کے مزار پر آج فاتحہ اور قران خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔ قائداعظم ایک سیاستدان ، بیرسٹر اور پاکستان کے بانی کے عہدے پر فائز تھے ۔ آپ نے 1913 سے لیکر پاکستان کے یوم آزادی 14اگست 1947 تک آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنما کے طور پر خدمات انجام دیں اور آزادی کے بعد پاکستان کے پہلے گورنر جنرل مقرر ہوئے ۔ آپ کو قائداعظم (ایک عطیم رہنماء) اور بابائے قوم (قوم کے باپ ) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے

آج قائد اعظم کے یوم وفات کے موقع پر تمام سیاسی ، ثقافتی اور سماجی تنظیمیں ان کی شخسیت اور لیڈرشپ پر سپیشل پروگرامز کے ذریعے روشنی ڈالیں گی