امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : محمکمہ تعلیم سندھ اور جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق  سندھ میں سب سے زیادہ تعداد 60 لاکھ تعلیم سے محروم ہے ، رپورٹ کے مطابق ملک کے دوسرے شہروں بھی خواندگی کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے

رپورٹ کے مطابق سندھ میں10 سال کی عمر کے 43 فیصد بچے اور 15 سال کی عمر کے 45 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں ۔جبکہ سندھ کے شہری علاقوں میں 28 ، دیہی علاقوں کے تقریبا 61 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں