امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : اافغانستان سے پاکستان منتقل کئے گئے بیشتر بین الاقوامی مسافروں کوامریکی ائیر فورس کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات  میں واقع امریکی ائیر بیس ، منتقل کردیا گیا ہے ۔

سول ایویشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے روانہ ہونے والی دونوں خصوصی پروازیں العید ائیربیس پر اتریں ۔

ذرائع کے مطابق امریکی ائیر فورس کی پہلی پرواز MOOSE25 گزشتہ روز جبکہ امریکی ائیر فورس کی دوسری پرواز LAWLS19  آج صبح  العید ائیر بیس پر پہنچی۔

واضح رہے کہ گذشتہ 4 روز کے دوران امریکی ائیر فورس کی 5 پروازوں کے ذریعے افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کو اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے ان افراد میں امریکی فوجیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ۔