امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پاکستان اور کازقستان کے درمیان ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کا افتتاح کردیا گیا ، پاک فوج کے انفارمیشن ڈیپارٹمنت آئی ایس پی آر کے مطابق پاک،کازقستان مشترکہ مشق دوستا ریم 3 کی افتتاحی تقریب نیشل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک میں انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون کو فروغ دینا ہے ، جبکہ دونوں ممالک کی سپیشل فورسز ، یرغمالیوں کی بازیابی ،کمپاؤنڈ کلئیرنس ڈرلز،ہیلی ریپیلنگ، اور کلوز کوارٹر بیٹل ڈرلز میں حصہ لیں گی
مشقوں کی اس تقیرب میں اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کیجبکہ دونو ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے ۔