امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پاکستان کو انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل کے اتنخابات کیلئے بطور امیدوار، کیٹیگری سی میں منتخب کیا گیا ہے
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے انہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے (آئی ایم او) انٹرنیشنل میری ٹائم ارگنائزیشن اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ 1958 سے شراکت داری ہے
وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ ان کو بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے رکن ممالک کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہے