امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : لاہور کے علاقے مغلپورہ میں ٹریفک وارڈن اقبال نے شہری فیضان کو ون وے کی خلاف ورزی کرنے سے روکا جس پر فیضان نے ٹریفک وارڈن سے تلخ کلامی کی ، تلخ کلامی کے نتیجے میں ٹریفک وارڈن اقبال نے غصے سے بے قابو ہوتے ہوئے شہری فیضان کے سر پر وائرلیس سیٹ دے مارا جس کے نتیجے میں شہری کا سر پھٹ گیا
جبکہ پولییس زرائع کے مطابق ، تلخ کلامی کے نتیجے میں وہاں موجود لوگوں نے بھی ٹریفک وارڈن کو تھپڑ مارے جبکہ شہری کے مطابق وائرلیس سیٹ لگنے کی وجہ سے اس کے سر سے خون بہنے لگا تھا جسے دیکھ کر وہاں کے لوگ مشتعل ہو گئے تھے
جبکہ اس واقع کی انکوائری شروع کردی گئی ہے