وین برساتی نالے میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق
گجرات میں وین برساتی نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے
امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : گجرات کے جگو ہیڈ کے ایک برساتی نالے میں وین گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ، وین میں سوار 9 افراد میں سے 4 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکال لیں گئی
ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کا تعلق واہ کینٹ سے تھا جبکہ یہ لوگ بھمبرآزاد کشمیر اپنے کسی عزیز کے جنازے میں شرکت کیلئے جارہے تھے ۔