امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : ویتنام کے شہری کولوگوں میں کورونا وائرس پھیلانے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ ملک کی عدالت نے اسے ملک میں جان لیوای وائرس پھلانے کے جرم میں ، 880 ڈالرز کا جرمانہ بھی کیا ہے
ذرائع کے مطابق سزا یافتہ شہری نے اپنی غلط سفری دستاویزات فراہم کی تھیں اور خود کو قرنطینہ کرنے میں بھی ناکام رہا تھااس کے بعد اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہ مزید آتھ لوگوں میں جراثیم کے منتقل کرنے کا باعث بنا تھا جبکہ ویتنام نے کورانا سے بچاؤ کے سخت اقدامات کئے ہین جس کی بدولت اسے 5 سال کی سزا سنائی گئی ہے
ملک کے اعداد و شمار کے مطابق 5 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مہینوں میں کورونا کے باعث 13 ہزار 3 سو اموات ہو چکی ہیں