امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : دنیا کی مقبول فوری پیغامات بھیجنے والی ایپ ، وٹس ایپ اپنے ڈیسک ٹوپ وٹس ایپ صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے جس کے تحت وٹس ایپ صارفین تصاویر کو براہ راست کسی دوسری ایپ کا استعمال کئے بغیر اسٹیکرز میں تبدیل کر سکیں گے
جیسے ہی یہ فیچر متعارف ہوجائے گا صارفین تصاویر کو ایک نیا آئی کون بٹن جو کہ کیپشن بٹن کے ساتھ ہوگا ، پر کلک کرتے ہوئے اسٹیکرز میں تبدیل کر کے میسج کے زریعے بھیج سکیں گے
یہ فیچر خاص طور پر صرف ڈیسک ٹوپ وٹس ایپ کیلئے متعارف کروایا جائے گا جبکہ تا حال کمپنی یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائڈ پر متعارف کروانے کیلئے کام نہیں کر رہی
اس فیچرپر کام جاری ہے اور جلد ہی ایک نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے لانچ کردیا جائے گا ۔