امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر علاقائی نقطہ نظر کو فروغ دینے کیلئے ایران کا دورہ کیا ۔وزیر خارجہ نے صدر ایران کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ ہر شعبے پر کام کرنا جاہتا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے مابین اتحان کو فروغ مل سکے

جاری کئے گئے بیان کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کو افغانی مسئلے پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا  ۔ جبکہ اس مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو مل کر افغانستان میں امن کیلئے کوشش کرنی چاہئے تاکہ خطے کے سیاسی اور اقتصادی حالات میں بہتری آسکے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب ڈاکٹر امیر عبداللہیان سے بھی ملاقات کی

 دورہ کے دوران، افغانستان کے نمائندہ خصوسی محمد صادق، ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے