امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ، اورنج لائن ٹرین کے نئے کرایوں کے تعین کے لئا اجلاس ہوا جس مہں پنجاب حکومت اراکین کی جانب سے کم سے کم 20 روپیہ کرایا تجویز کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق کرایوں کا تعین کلومیٹر کی مناسبت سے کیا جائے گا ،اورنج ٹرین کا 5 کلومیٹر تک کا کرایہ 20 روپے ، 10 کلومیٹر تک کا کرایہ 30 روپے، 10 سے 15 کلومیٹر کا کرایہ 40 روپے،15 سے 20 کلومہٹر کا کرایہ 50 روپے ، 20 سے 25 کلومیٹر کا کرایہ 60 روپے ، 25 سے زائد کلومیٹر تک سفر کرنے والوں کے 70 روپے کرایہ تعین کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے

ذرائع کے مطابق ،وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے اورنج ٹرین کے کرایوں کا معاملہ پنجاب کابینہ کو ریفر کردیا گیا ہے