امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک: ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لاہور پولیس نے  مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعہ کی متاثرہ عائشہ بیگ پر حملہ کیس کے تحت مزید 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔ عائشہ بیگ ایک ٹک ٹاک سٹار ہے جسے 14 اگست 2021 کو مینار پاکستان لاہور میں بے دردی سے ہراساں کیا گیا۔

اسی دن 400 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ اب تک صرف 40 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کو مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس رسول وڑائچ کے سامنے پیش کیا گیا۔ ان سے تفتیش کی گئی تاکہ وہ شناختی پریڈ کے لیے جیل لے جائیں۔

مقامی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ شناختی پریڈ جلد سے جلد مکمل کی جائے۔ کیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ مشتبہ افراد کو شناختی پریڈ کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی جا سکے۔