امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : ملک میں جاری کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، گزشتہ ایک روز میں مزید 79 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد مجموعی طور پر مرنے والوں کے تعداد 24 ہزار 266 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر( این سی او سی )کی جانب سے دئے گئے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ روز ملک بھر میں کئے جانے والے 59 ہزار 504 کرونا ٹیسٹ میں سے 4 ہزار 619 افراد میں کرونا وائرس کے مثبت ہونے کی تصدیق کی گئی ۔
ملک بھر میں کرونا کے مثبت کیسز می شرح 7 اشاریہ 76 فیصد رہی جبکہ پنجاب میں کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 فیصد رہی ۔ ملک بھر میں ،کرونا وائرس جیسے موزی مرض سے صحتیاب ہنے والوں کی تعداد 3 ہزار 937 رہی ، ملک بھر مٰن اس وقت فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 236 ہے ۔
گزشتہ روز کرونا وائرس سے پنجاب میں 15 ،کے پی کے میں 20 ، اسلامآباد میں 24، سندھ میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد کا انتقال ہوا ۔