امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : ملک میں ڈینگی مچھر نے اپنے وار ایک بار پھر تیز کر دیے ہیں ،اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 جبکہ خیبر پختونخواہ میں 900 سے تجاوز کر گئی ہے ۔
اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افراد کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 207 ہے
پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مطابق 136 مریضوں میں ڈینگی وائئرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 528 ٹیسٹ کئے گیے ہیں ، دوسری طرف لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے