امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  ملک بھر میں یوم دفاع جوش جزبے سے منایا جارہا ہے ۔ یہ دن 6 ستمبر 1965 کی یاد مین منایا جاتا ہے جس میں ملک کے بہادر جوانوں نے رات کی تاریکی میں ہندوستان کی طرف سے  کئے گئے حملے کو ،اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ناکام بنایا ۔ پاکستان کے بہادر جوانوں نے ان کے حملے کے جواب میں بہترین دفاع کیا جس کے نتیجے میں بھارتی افواج بھاگنے پر مجبور ہو گئیں ۔

اس سال یوم دفاع کا تھیم "ہمارے شہید ہمارا فخر ہیں اور قوم انکے اہل و عیال کو سلام پہش کرتی ہے

 یوم دفاع کے دن کا آغاز وقاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے جبکہ صوبائی دالالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا ۔ آج کع دن کی اہمیت کے حوالے سے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان نے ملک کے شہداؤں اور غازیوں کی ملکو قوم کی سالمیت کی حفاطت خاطر کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

جبکہ آج ملک کی تمام مساجد میں شہداؤں کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اور ٖفاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔