امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے ، جبکہ کئی علاقوں میں  بارش وقفے وقفے سے جاری ہے

سرگودھا کے کئی علاقوں میں گزشتہ رات شدید بارش سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ گذشتہ رات  سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ۔  جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردو نواح میں بروز ہفتہ تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ بدھ سے جمعہ تک شید بارش ہونے ک امکان ہے