امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  پاکپتن کی تحصیل نانکپور میں پولیس نے اٹھارہ سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے جرم میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم نے لڑکی پر رشتہ سے انکار کرنے کے نتیجے میں تیزاب پھینکا۔ لڑکے کے خلاف مقدمہ لڑکے کے والد محمد لطیف نے درج کروایا ۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والد لطیف نے ، فضل کی طرف سے ثناء کیلئے آئے والے رشتے سے انکار کیا تھا  جس پر فضل نے ثناء کے گھر والوں کو دھمکیاں دینا شروع کردیں تھی ۔ ایک چشم دید گواہ کے مطابق فضل نے رات کی تاریکی میں لطیف کے گھر کی دیوار پھلانگ کر سوتی ہوئی ثناء پر تیزاب پھینکا

لڑکی کا چہرہ ، گردن اور کندھے بری طرح جھلس گئے ہیں جبکہ وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہے  اس واقعہ کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔