امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : ایرانی تیل حزب اللہ میں جمعرات کو پہنچ جائے گا ۔ حزب اللہ نے بعلبعک میں پہنچنے والے ایرانی ایندھن حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تکنیکی اور لاجسٹک تیاریاں مکمل کر لی ہیں

لبنانی میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں ایرانی ایندھن کے ٹینکرز پہنچنے کے بعد ایک تقریب منعقد کی جائے گی ۔ حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ تیل جمعرات کو ملک میں پہنچ جائے گا اور ایران سے درامد شدہ تیل سرکاری ہسپتالوں آور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے والوں کو مفت فراہم کیا جائے گا جبکہ ملک کے دوسرے اداروں کے انتہائی کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا ۔ ایران سے آنے والے ٹینکرز میں تقریبا 3 ملین لیٹرز تیل ہوگا