امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے فیضان نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا

پولیس ذرائع کے مطابق فیضان نامی شخص اپنے تایا سے ملنے ان کے گھر آیا ہوا تھا جبکہ رات گئے کچھ نامعلوم افراد آئے اور  انہوں نے فائرنگ کرکے فیضان کو قتل کردیا

مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ کانے منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کے متعقلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کی مدد سے جلد ہی قاتلوں کی شناخت کر لیں گے