امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : لاہور کے علاقہ باٹا پور میں ایک فوڈ ڈلیوری بوائے اپنے قیمتی سامان سے محروم ہو گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین ۔موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے اس وقت لوٹا جب وہ فوڈ ڈلیور کرنے جارہا تھا اور قیمتی سامان لوٹنے کے بعد ڈاکو با آسانی فرار ہوگئے ۔
اس واقعہ کی خبر ایک راہگزر نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اس وقت دی جب اس نے فوڈ ڈلیوری بوائے کو سڑک کے کنارے روتے ہوئے دیکھا
پولیس کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ جلو نہر کے کنارے پرپیش آیا ۔ جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں