امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پاکستان کے صوبہ بنجاب کے دارالخلافہ، شہر لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث سموگ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے یہ خدشہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ ماحولیات ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ماحولیاتی آلودگی ساہیوال میں ریکارڈ کی گئی ہے ، جبکہ لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیس 104 ، فیصل آباد کا 107 جبکہ گوجرانوالہ کا ائیر انڈیکس 82 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔