امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں پٹرول کی فراہمی ویکسینیشن سے مشروط کردی گئی ۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نےویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ، لاہور کے تمام پٹرول پمپس پر نوٹس آویزاں کردئے گئے ہیں جس کا متن یہ ہے کہ شہر میں یکم ستمبر2021 سے صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو پٹرول فراہم کیا جائے گا۔
دوسری جانب موٹروے پولیس کے مطابق، موٹروے اور ہائی ویز پر، ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس کا اطلاق 15 ستمبر سے کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق ,لوگ 15 ستمبر کے بعد ویکسینیشن کے بغییر سفر نہیں کر سکیں گے جبکہ یہ سفر کے دوران ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ بھی ساتھ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئ ہیں