امامیہ جنتری نیوز آفیشل ڈیسک : ملک و قوم کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے راشد منہاس کا آج 50واں یوم شہادت ہے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ، راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے عزم و ہمت اور ملک سے وفاداری کی ایک مثال قائم کی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ قوم ، ملک کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔
راشد منہاس 20 اگست 1971 ء کو شہادت کے درجے پر فائز ہوئے تھے ، انہں ان کی بہادری اور شجاعت کی بنیااد پر قوم کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا تھا ۔