امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کیلئے ان کے ڈیوٹی آورز کیلئے  ڈریس کوڈ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق خواتیں کو جینز اور ٹائٹس پہننے کی اجزت نہیں ہوگی جبکہ مرد حضرات کو ٹی شرٹس اور جینز پہنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

تمام تعلیمی ادارون کے پرنسپل کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے تعلیمی ادارے میں کام کرنے والے اساتذہ اور مارشلز میں  حفظان صحت اور ڈریس کوڈ کی پابندی کو یقینی بنائیں

نوٹس کے مطابق اساتذہ دوران تدریس ٹیچنگ گاؤن جبکہ پریکٹیکل کے دوران لیب کوٹ پہننے کے پابند ہوں گے ۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق خواتین اساتذہ کو مہذب شلوار قمیض اور ٹراؤزر  قمیض اور ڈوپٹہ جبکے با پردہ خواتیں کو حجاب اوڑھنے کی اجازت ہوگی جبکہ وہ ساتتھ صرف فارمل جوتے ہی  پہن سکیں گی

اور مرد اساتذہ کیئے  کے لئے فارمل شوز کے ساتھ پورے بازو والی قمیض ، ویسکوٹ کے ساتھ شلوار قمیض اور کاٹن اور ڈریس پیٹس پہننے کی اجازت ہوگی جبکہ گرمیوں میں آدھے بازو والی قمیض  پہن سکیں گے