امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : فیصل آباد کے کلیم شہید پارک میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں، وزیراعظم کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ایک ہی وقت میں ایک لاکھ پودے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ، ضلعی انتظامیہ ،اراکین پارلیمنٹ اور سکول کے طلباء اور طالبات پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے
ذرائع کے مطابق شہر کے اندر 20 ہراز جبکہ اس کی 5 تحصیلوں میں 16 ،16 ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔
اس سے پہلے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ گوجرانوالہ نے اپنے نام کیا تھا۔