امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  علامہ شہنشاہ نقوی کو فون پر دھمکیاں دینے اور گستاخانہ پیغامات بھیجنے والا شخص بے نقاب ہوگیا ہے جبکہ علامہ شہنشاہ نقوی کے کوارڈینیٹر نے اس شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن میں جاکر رپورٹ درج کروادی ہے

ذرائع کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو مسلسل دھمکی آمیز کالز اور گستاخانہ میسجز کرنے والے شخص مولوی شہزاد معاویہ  نے جواب موصول نہ ہونے پر فون پر اپنا تعارف کروایا اور میسجز کے جواب نہ دینے کی شکایت کی

جبکہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے کوارڈینیٹر نے تھانہ نارتھ ناظم آباد میں پیش ہو کر پولیس حکام کو ساری صورتحال سے اگاہ کرتے ہوئے ملزم شہزاد معاویہ کے خلاف رپورٹ درج کروادی