امامیہ جنتری افیشل نیوز دیسک : عراق نے کورونا کے باعث ایران سے صرف 30 ہزار زائرین کو زیارات کیلئے جانے  کی اجازات دی ہے ، اربعین امام حسین علیہ اسلام کے سلسلے میں لوگ اس مہنیے کے آ خر میں سفر کا آغاز کر سکیں گے

ذرائع کے مطابق عراق کی جانب سے صرف اپنی کورونا کی منفی رپورٹ جمع کروانے والے افراد  کو ہوائی جہاز کے ذریعے عراق میں زیارات کیلئے آنے کی اجازت ہوگی ، اس سے قبل، رپورٹس کے مطابق عراق کی جانب سے مڈل ایسٹ پر کرونا کی وجہ سے عائد پابندیوں میں کمی متوقع ہے 

ذرائع کے مطابق دوسرے ممالک کے 10 ہزار افراد عراق ،زیارات پر جانے کیلئے ایران کا زمینی راستہ استعمال کرتے ہیں ، جکہ ایران سمیت دوسرے ممالک سے لاکھوں افراد اربعین کے موقع پر  امام حسین علیہ اسلام اور وہاں پر موجود دیگر امام علیہ اسلام کے روضوں کی زیارات اور ان کو عقیدت پیش کرنے کیلئے عراق جاتے ہیں