امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : عراقی صدر برہم صالح نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق فلسطینیون کے حقوق اور کاز کی حفاظت کرنے کیلئے پر عزم ہے انہوں نے اپنے بیان میں عراق کے دارالحکومت بغداد اور اسرائیلی حکومت کے مابین کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا ہے انہوں نے اس پر مزید کہا ہے کہ عراق اسرایئل کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری نہیں چاہتا ہے
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق حاصل کئے بغیرہم خطے میں امن نہیں لا سکتے ۔ انہوں نے بتیا کہ عراق میں انتخابات ہونے جارہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں اور عراقی لوغوں کی مرضی کے مطابق حکومت آنی چاہیے تاکہ ملک میں ایک بہترین نظام نافظ کیا جاسکے