امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : صوابی یونیورسٹی میں 57 جعلی ڈگریاں اور ڈی ام سیز فراہم کی گئی ہیں  جبکہ  3 کروڑ 68 لاکھ کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ۔  گورنر خیبر پختونخواء شاہ فرمان نے انسپیکشن کی ٹیم کی رپوڑت کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے ذمہ دار افسروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سابق وائس چانسلر کے دور میں بے ضابطگیاں کی گئی ہیں جبکہ مالیاتی بے ضابطگیوں کی رپورٹ نیب میں بھجوادی گئی ہے۔

قائم مقام وائس چانسلر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف قاننی کاروائی کی جائے گی جبکہ جعلی ڈگری ہولڈررز کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے دو افسران کے قریبی رشتہ داروں کا جعلی ڈگریاں حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے