امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  سندھ حکومت نے صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی  کے عرس کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی  کے 278 ویں عرس کی سالانہ تقاریب کا آغاز ان کے مزار کے علاقے بھٹ شاہ میں کر دیا گیا ہے جبکہ تقریب کی شروعات مزار کے نگران نے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کی ۔

 اس تقریب کا آغاز ہر سال 14 سفر کو کیا جاتا ہے اور یہ تقریبات تین دن تک جاری رہتی ہیں ، تقریبات میں صوفی شاعر  کے حوالے سے شاعری  ، ادبی مقابلے اور دیگر ادبی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں ۔

شاہ عبد الطیف بھٹائی ایک عظیم صوفی شاعر تھے ۔ وہ سندھی زبان کے معروف شاعر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری صوفی اور مذہبی نوعیت کی ہوتی ہے آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے اچھائی کا پیغام لوگوں تک پہنچایا ۔