امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کچھ عرصے کیلئے ، چمن بارڈر سے افغانستان کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دئے ہیں ۔ چمن بارڈر افغانستان کیلئے دوسرا بڑا بارڈر ہے ۔

وزیر داخلہ کی طرف سے دئے ایک بین میں کہا گیا ہے کہ چمن بارڈر سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بند کیا جارہا ہے لیکن ٹرخام بارڈر پر حالات بالکل نارمل ہیں ۔انہون نے مزید بتایا کہ بارڈر پر ہماری سیکیورٹی فورسز بھی موجود ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان کے نارمل حالات پاکستان میں امن کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد سے ہمارے ملک میں مکمل امن صورتحال ہے ، پاکستان نے افغانساتن کی موجودہ صورتحال کے بعد سے ملک میں امن قائم رکھنے کیلئے کچھ احتیاطی تابیر اختیار کی ہیں

انہوں نے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو  ملک میں امن اقدامات کنے کیلئے سراہا۔