امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :کراچی میں نجی تعلیمی اداروں کے مالکان اور بچوں کے والدیں نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے جس میں انہوں نے سندھ حکومت سے صوبے بھر میں سکولز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ،سکولز مالکان نے کہا ہے کی جب ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دیگر ادارے کھولے جاسکتے ہیں تو سکولز کیوں نہیں کھولے جارہے ۔

احتجاج کے دوران سندھ حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی ، سکول مالکان کا کہنا ہے کہ وہ سکول کی فیسوں میں کوئی رعایت نہیں دے سکتے ، اسی کے پیش نظر بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ کہ ہمیں فیسوں میں کوئی رعایت نہیں دی جارہی اور تعلیمی نظام بھی متاثر ہو رہا ہے

دوسری طرف سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے مالکان سے آج میٹنگ کے بعد معملات طے کردئے جائیں گے جبکہ صوبے بھر میں سکولز 30 اگست تک ہی کھولے جانے کے امکانات ہیں ۔