امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے آٹھ ، نو اور دس محرم کو صوبے بھر میں  ڈروں کیمروں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے صوبے بھر کے ایس ایچ اوز کو  خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکٹ 144 کے تحت عمل کرنے کی سخت ہدایات دیں ہیں

دوسری طرف سندھ حکومت کا کہنا کہ وہ  صوبے بھر میں رونما ہونے والے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے پیش نظر لئے جانے والے سخت اقامات سے مطمئن ہیں ۔ پابندی آئی جی سند اور متعلقی محکموں کی درخواست پر عائد کی گئی ۔ جبکہ اس ماہ کے آغاز پر سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا تھا جو کہ عشرہ محرم  کے آخری تین دنوں میں لاگو ہوگا ۔