امامیہ جنتری افیشل نیوز ڈیسک :  کراچی پولیس کو  شہر میں پہلے سے مقیم افغان مہاجروں کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد وہاں کے شہریوں کے انخلاء اور کراچی شہر کا رخ کرنے کے خدشات کے پیش نظر وہاں کے تھانوں میں پہلے سے مقیم افغان شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں

ذرائع کے مطابق پولیس کو افغانیوں  کا ڈیٹا فوری جمع کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطآبق کراچی کے تمام تھانوں کو ایک فارم دیا جارہا ہے جو کہ افغان مہاجروں کی تمام معلومات سے متعلق سوالات پر مبنی ہوگا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ، تمام تھانوں کو اس بات کی ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ افغان مہاجروں کے پاس موجود پاکستان میں قیام کی دستاویزات پر بھی معلومات حاصل کریں

تمام پولیس اسٹیشنز کو اپنے علاقے میں مقیم افغان شہریوں کی آمدورفت پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں