امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فروری کے مہینے میں بس سروس کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ معاہدہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور شہر کی دویپلپمنٹ ورکنگ پارٹیی کے درمیان طے پایا ۔
بس سروس کے آگاز میں بس تین روٹس پر چلائی جائے گی ۔ بس سروس منصوبے پر 873 ملین روپے کی لاگت آئے گی ۔ بس سروس کا آغاز فروری 2022 میں کیا جارہا ہے جبکہ بس سروس تین روٹس پر ،سوہان گارڈن سے فیصل مسجد ، بارا کہو سے فیض احمد فیض میٹرو اسٹیشن ، اور ٹرنول ریلوے اسٹیشن سے ایم فائیو تک چلے گی ۔
ذرائع کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دارالحکومت میں لوکل ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پہلے بھی کئی اعلان کئے تھے جنہیں حتمی شکل نہیں دی جاسکی لیکن اب سی ڈی اے نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ بس سروس کا دیےگئے وقت میں آغاز کردیا جائے گا۔