امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : خیبر پختونخواء اسمبلی ملک کی پہلی گورننگ باڈی بن گئی ہے جس نے پارلیمنٹترین خواتین کو سہولت دینے کیلئے بےبی فیڈ اور ڈے کئیر سنٹر، قائم کیا ہے ۔
اسپیکر مشتاق غنی نے ڈے کئیر سنٹر کا افتتاح کیا ہے جبکہ افتتاح کے موقع پر پارلیمانی خواتین ، یونیسیف اور ہیلتھ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹس کے ارکان بھی موجود تھے ۔
افتتاح کے موقع پر اسپیکر مشتاق غنی نے حکومت کے اس اقدام کے سراہتے ہوئے بیان دیا کہ اب سے پارلیمنٹرین خواتین کو پارلیمنٹ کی میٹنگز اور اجلاسوں میں شرکت کیلئے اپنے بچے گھر پرنہیں چھوڑ کر آنے پڑیں گے بلکہ وہ اب انہیں اپنے ساتھ لاسکیں گی اور اب وہ قانون سازی میں اپنی حاضری کو یقینی بنا سکیں گی
پارلیمنٹ کی خواتین نے بھی حکومت کے اس اقدام کو سراہا جبکہ انہوں نے دوسرے اداروں میں خواتین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اسکول اور کالجز اور دوسرے اداروں میں بھی بے بی فیڈ اور ڈے کئیر سنٹرز قائم کرنے کی تجویز پیش کی ۔