امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : لاہور , شہباز شریف اور حمزہ شریف کے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت ان کے وکیل امجد پرویز کے کورٹ میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ایف آئی اے کے کیس میں ، اپنی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کی صورت میں عدالت میں پیش ہوئے ۔

بینکنگ جرائم کورٹ میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز جب عدالت مٰن حا ضری کیلئے پہنچے تو پولیس نے وہاں پر  ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب  سمیت دیگر راہنماؤں اور ان کے وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا ۔

امجد پرویز کے غیر حاضر ہونے کی صورت میں ان کے جونیئر وکلا نے سماعت ملتوی کرنے کی ڈرخواست پیش کی جس پر عدالت نے سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

بینکنگ کورٹ  میں پیشی کے بعد  شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت سے روانہ ہو گئے ۔