امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : بروز جمعرات ،جہلم کے قریب گاؤں چھمالہ میں مشاق ظیارے کا حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں دو فوجی افسران زخمی ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق مشاق طیارے نے ، نکودر ائیربیس سے اپنی اڑان معمول کے مطابق بھری تھی ، اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے جہلم کے قریب گا ؤں چھمالہ کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے کے اندر موجود فوجی افسران کیپٹن احمد شاہ اور کیپٹن دانیال کو معمولی خراشیں آئی ہیں مشاق ایک بنیادی ہوائی تربیت ۔کے طور پر استعمال ہونے والا طیارہ ہے