امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : تہران ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے محسن رضائی کو نائب صدر برائے اقتصادی امور منتخب کرلیا ہے جبکہ یہ خبر ایرانی حکومت کے نئے پورٹل پر شائع کی گئی

 ایرانی صدر کے حکم کے مطابق ، محسن رضائی کو حکومت کے اقتصادی ہیڈ کوارٹرز کا سربراہ اور  سپریم اکتامک کوارڈینیشن کونسل کا سیکرٹری بھی منتخب کیا گیا ہے ۔

محسن رضائی ایکسپیڈ نسی ڈسکرنمنٹ کونسل کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے ہیں جبکہ 16 سال تک پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دیتے رہے  ہیں