امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : ایرانی فٹ بال فیڈریشن نے 2022 کے ورلڈ کب کے تیسرے راؤند کی میزبانی کرنے کیلئے کوشش تیز کردیں ، ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران ٖفٹ بال میچز کی تیاری 25 اگست سے شروع کردے گا جبکہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ ایرانی فٹ بال ٹیم کو اپنی سر زمین پر کھیلنے کا موقع ملے گا یا نہیں ۔
ذرائع کے مطابق ایشین فٹ بال کونفیڈریشن (اے اف سی ) نے کچھ وجوہات کی بنیاد پر تا حال اس بات کا اعلان نہیں کیا کہ میچز ایران کی سر زمیں پر کھیلے جائیں گے یا نہیں کھیلے جائیں گے ۔ ان کے مطابق کرونا ملک میں میچز کی میزبانی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے علاوہ میچز کی میزبانی میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کر دی گئیں ہیں ۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن حکام کے مطابق ، ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کا معاملہ اب صرف ایرانی ریڈیو اور ٹی وی کی جانب سے ٹی وی پر نشر ہونےوالے مقابلوں کی براڈکاسٹنگ کے حقوق کی ادائیگی پر منحصر ہے
ایرانی فٹ بال فیڈریشن نے اب تک آزادی اسٹیڈیم میں روشنی اور تیز انٹرنیتٹ جیسے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں لیکن ٹیلیویزن براڈ کاسٹنگ کا مسئلہ آئی آر آئی بی کو حل کرنا چاہیے
ایران 2022ورلڈ کپ کا کوالیفیکشن راؤنڈ شام کے خلاف میچ کھیل کر 2 ستمبر سے شروع کرے گا