امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :   ایک برطانوی پاکستانی لڑکے نے اپنی گرمیوں کی چھٹیوں میں ویرڈ وہیل کی اینیمٹد تصویروں پر مشتمل سیریز بنائی اور اس سے 2 لاکھ 90 ہزار پونڈز کمائے ، اور بغیر کسی بینک اکاؤنٹ کے  دنیا کے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے   کم سن پروگرامر بن گئے ۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کا تخلیقی کام کو بہت پذیرائی ملی جب انہوں نے اپنے تخلیقی کام کی سیریز تویٹر پر وائرل کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ٹوئیٹر پر بہت ہی کم فالورز تھے لیکن قسمت سے کسی یکساں دلچسپی رکھنے والی سائٹ نے میری پوسٹ کو دوبارہ ٹویٹ کردیا جس کی بدولت میرے ٹوئٹر پر 12 لاکھ فالورز بن گئے ہیں ۔

بنیامین نے بتایا کہ اس نے پروگرامنگ اپنے والد سے سیکھی جو ایک سوفٹوئیر ڈویلپر ہیں اور اپنے دونوں بیٹوں کو اس وقت سے پروگرامنگ سکھارہے ہیں جب وہ 6 سال سے بھی کم عمر کے تھے ۔

بنیا مین نے بتایا کہ کہ وہ اپنے پیسے ایتھیریم کرپٹو کرنسی کی ایک قسم ،کع صورت میں جمع کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خد ساختہ کم عمر کرور پتی بننے پر بہت ٖفخر محسوس کرتے ہیں۔