امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک:  تفصیلات کے مطابق برطانیہ کیجانب سےپاکستان کیلئے سفری پابندی ختم کیئے جانے کاجلد امکان ہے ۔ایک برطانوی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اورترکی کو ریڈ لسٹ سے نکلنے کی توقع ہے، برطانوی حکومت آج سفری پابندیوں میں تبدیلی کا اعلان کرے گی۔

برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستان کوریڈ لسٹ سےہٹانے کیلئےحکومت پردباؤہے اور وزرا    سےمطالبہ کیاجارہےکہ پاکستان کوریڈ لسٹ سےنکالا جائے۔

اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنرمعظم خان کی برطانوی انڈرسیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات ہوئی ، جس میں کوروناسےنمٹنے کیلئےپاکستان کےاقدامات پرگفتگو کی جبکہ معظم احمد خان نےپاکستان میں کورونا سے متعلق تازہ ترین ڈیٹا بھی شیئر کیا۔

برطانیہ کی ابھی بھی ساٹھ ملکوں پرسفری پابندی عاٗئد ہے۔ ان ملکوں میں مقیم صرف برطانی شہری ہی برطانیہ کا سفر کر سکتے ہیں۔